شریف فیملی کا کنگ میکر کون؟ تمام شکوک و شبہات ختم ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 08:52 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پیپلزپارٹی کا احسان مند ہونا چاہیے، ہماری ترمیم کے باعث ہی آج وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اب احساس ہوگیا ہے کہ وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں ،نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے یہ بار بارسندھ کے دورے کررہے ہیں،وہ جتنی بھی کوشش کرلیں انہیں سندھ میں ذلت آمیز شکست ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) والے اندرون سندھ کی سڑکوں پرسفر کریں اور دیکھیں کہ کیسی بنی ہیں،ابھی اور بھی علاقے ہیں جہاں نواز شریف کو جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت پہلے کی نسبت مزید بڑھ رہی ہے۔