نواز شریف کی ٹرانسپیرنسی انڈے بچے دینے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2022 | 20:14 شام

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس بدعنوانی نہ ہونے کے سکور میں3پوائنٹ کمی ہوئی۔ اس خبر کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ ٹرانسپیرنسی کی یہ رپورٹ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ہے۔اس حکومت کا ایجنڈا اور منشور ہی کرپشن کا خاتمہ اور کڑا احتساب رہا ہے۔ ادھر یہ رپورٹ آئی ادھراپوزیشن نے حکومت کے خلاف کہرام برپا کر دیا۔ شہباز شریف گویا ہوئے رپورٹ حکومت کے خلاف فردِ جرم ہے، کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں۔شہباز شریف اس
رپورٹ کو فردِ جرم کہہ رہے جبکہ اصل فردِ جرم شہباز شریف اور ان کے خاندان کے کئی افراد پر عدالت کی طر ف سے عاید کی گئی ہے۔ منی لانڈرنگ میں شہباز شریف فردِ جرم کی زد میں ہیں ان کو چاہیے کہ اس فردِ جرم کو لے کر خود جیل بیٹھ جائیں ۔پھر حکمرانوں سے استعفے کا مطالبہ کریں ۔ شہباز گل کی طرف سے اس رپورٹ پر کہا گیا ہے کہ جب شہباز شریف کا چپڑاسی 9ہزار روپے کی تنخواہ کے باوجوداکاؤنٹ میں 4ارب روپے جمع کر رہا تھا اس وقت ٹرانسپیرنسی کہاں تھی۔ خواہ چودھری کہتے ہیں کہ یہ دیکھیں کہ رپورٹ بنانے والے کون ہیں ؟ اس رپورٹ کو ایک طرف رکھیں اور غور کریں کہ کیا آج پہلے کی طرح کرپشن نظر آتی ہے؟ ماضی میں اربوں کے سکینڈل سامنے آتے تھے اب ایسا ایک بھی نہیں ہے، کرپشن بڑھنے کی بات کرنے والے نواز شریف کی وہ مرغیاں بھی جو اب انڈے دے رہی ہیں۔ چوزے سی رہی ہیں۔