زبان پھسل گئی یا پاناما کی بوکھلاہٹ؟وزیراعظم کے بیان نے۔۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 13:58 شام
نارووال(مانیٹرنگ)وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کچھ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں گوشت کا بھی ناغہ ہوتا ہے لیکن جھوٹ بولنے والوں کو کوئی ناغہ نہیں ہوتا۔نارووال میں صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے جتنی خوشی خدمت خلق سے ملتی ہے اور کسی کام سے نہیں ملتی، پاکستان میں بیشتر مریض ایسے ہیں جن کے پاس دوا اور اسپتال جانے کے پیسے نہیں ہوتے کسی کے بچے کو کینسر ہوتا ہے، کسی کو دل کی بیماری ہوتی ہے لوگ علاج معالجے کے لیے اپنی جائیدادیں بیچ دیتے ہیں وہ بچے جن کی پڑھنے لکھنے کی عمر ہے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نوکریوں پرلگ جاتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نارووال میں ایک لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں اور اس نیک کام میں سارہ افضل تارڑ ،مریم نواز،سلمان رفیق نے میری مدد کی جن کا شکر گزار ہوں، سیاسی مقاصد کے لیے نارووال میں آتے جاتے رہتے ہیں
کن آج ایک نیک مقصد کے لیے نارووال آنے پر بہت خوش ہوں۔وزیراعظم نے بتایا کہ قومی صحت پروگرام کا اجرا ایک عظیم مقصد کے تحت کیا گیا یہ پروگرام ان لوگوں تک پہنچے گا جو علاج معالجہ کرانے کی سکت نہیں رکھتے، صحت پروگرام کارڈ کے ذریعے کوئی بھی مریض ڈھائی لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکے گا اس علاج معالجے میں دل کا آپریشن اور انجیو گرافی ،انجیو پلاسٹی، حادثات کا شکار، ذیابطیس کے مریضوں کا بھی علاج شامل ہے اگر خرچہ بڑھ گیا تو مریض کا علاج روکا نہیں جائے گا بلکہ بیت المال اور دیگرذرائع سے علاج کےاخراجات پورے کیےجائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں جگہ جگہ احتجاج ہوتے تھے، کارخانوں کے مزدور احتجاج کرتے تھے اور روزانہ کی بنیاد پر دھماکے ہوتے تھے لیکن آج اللہ کے فضل سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور دہشت گردی کا جن ختم ہوگیا ہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹس میں ہوتا ہے۔