وزیراعظم کا جلسہ خوفناک تباہی سے بچ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 13:47 شام

حیدرآباد(مانیٹرنگ)ٹھٹھہ میں مکلی کرکٹ گراﺅنڈ سے مسلم لیگ نواز کا جلسہ شروع ہونے سے قبل تین مشکوک افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے جلسہ گاہ میں گھسنے کی کوشش کے دوران تینوں افغان باشندوں کو روکا اور ان سے کوائف طلب کیے مگر وہ اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا وزیر اعظم نوازشریف نے ٹھٹھہ کیلئے 500سو بستر کے ہسپتال کی تعمیر ، ضلع سجاول اور ٹھٹھہ میں سوئی گی

س کی فراہم اور ہیلتھ کارڈ سکیم کے اجراکا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے مسائل حل کر کے دم لوں گا ، سندھ کی تعمیر نو کرکے یہاں کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے ۔”اتنے بیڈز والے ہسپتال تو لاہور یا کراچی کوبھی نہیں ملتے جو ٹھٹھہ کے لوگوں کو مل رہا ہے“۔وزیر اعظم نے ٹھٹھہ اور سجاول میں گلی محلوں میں پانی کی نکاسی ،گلیوں کو پختہ کرنے اور پینے کے پانی کیلئے بیس بیس کروڑ کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔
ٹھٹھہ کی مکلی کرکٹ گراﺅنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹھٹھہ ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے اور ان کے اجراکیلئے وہ خود دوبارہ یہاں آئیں گے ۔ انہوں نے ضلع سجاول اور ٹھٹھہ میں سوئی گیس کی فراہم کیلئے 110 کروڑ روپے جبکہ کیٹی بندر کی تعمیر کیلئے 50کروڑ کا اعلان بھی کیا۔ ”اس منصوبہ پر 110کروڑ روپے لگیں گے لیکن ٹھٹھہ کے عوام پر یہ رقم قربان ہے “۔ سندھ کے دیہات کو پنجاب کے شہروں سے بھی بہتر بنائیں گے مگر یہ کام مشکل ہے لیکن اگر آ پ میرے ساتھ ہیں تو میں بھی آپکے ساتھ ہوں۔