انامہ کیس کا فیصلہ کچھ روز میں آجائے گا جو ملک کے لیے بہتر ہوگا: نوازشریف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 09:52 صبح

لندن(مانیٹرنگ)وزیراعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہاہے،ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں ،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ ایشیا میں پہلے جب کہ دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے. وزیراعظم نےکہا کہ کچھ لوگوں نےپاکستان کی ترقی روکنے کی کوشش کی لیکن پاکستان آگے بڑھتا رہے گا،بہت سے لوگوں نے زور لگایا لیکن کچھ نہیں بنا،پاکستان کو پیچھےدھکیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے.میاں نوازشریف کاکہنا تھا کہ پانامہ کامعاملہ عدال

ت میں زیرسماعت ہے،کچھ دن میں فیصلہ آجائے گا جو ملک کے لیے بہتر ہوگا.انہوں نےکہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ بہت کم ہوگئی ہے،قلت بھی جلد ختم ہوجائے گی.