وزیر اعظم نے وہ لکھ کر لگانے کو کہہ دیا جو خود بھی دیکھنا پڑ سکتا ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 17:47 شام
لاہور(مانیٹرنگ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سب کونظرآرہاہے،ہماری حکومت کیاکررہی ہے،پاکستان میں بجلی آرہی ہے،سستی بھی ہوگی۔
وزیراعظم نوازشریف نے گریٹراقبال پارک کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی خوبصورتی میں ایک اورباب کھل رہاہے، آج جہاں موجودہیں،یہ صرف زمین کاایک ٹکڑانہیں ہے، ایک طرف ہمارے عظیم ماضی کی نشانی بادشاہی مسجد ہے،علامہ اقبال ہماراماضی اورمستقبل ہیں،اقبال نےصرف منزل کاسراغ نہیں دیا،رہنمائی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف
اوران کی ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں، یہاں لکھ کرلگا دیناچاہیے کہ یہ دھرنے کی جگہ نہیں ہے،دھرنے والے بھی ایسی جگہوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں،سب کونظرآرہاہے،ہماری حکومت کیاکررہی ہے،پاکستان میں بجلی آرہی ہے،سستی بھی ہوگی،بجلی آئےگی توروزگارملےگا،جہالت کاخاتمہ ہوگا۔