نواز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات پر ہچکچاہٹ، لیکن وجہ کیا ہے؟ جانئے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2019 | 18:40 شام

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کیلئے خواہش ظاہر کی تھی جس پر نواز شریف کو آج شام کے لیے ملاقات کا پیغام بھجوایا گیا تھا، جس پر نواز شریف نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملنے سے انکار کردیا۔
نون لیگ نے موقف دیا کہ ڈاکٹرز ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں دوسری جانب مریم نواز سمیت لیگی رہنما نواز شریف کی عیادت کرتے رہے، پیپلز پارٹی کی قیادت حیرت زدہ ہے کہ ہفتے کے روز قمر زمان کائرہ پانچ رکنی وفد کے ساتھ نواز شریف کی عیادت کرن

ے گئے تھے لیکن ڈاکٹرز نے اس ملاقات پر کوئی اعتراض نہ کیا اس موقع پر مریم نواز اور شہباز شریف سے بھی پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقا ت ہوئی تھی۔ لیکن بلاول سے ملاقات سے نواز شریف کی ہچکچاہٹ کی وجہ حکومتی دباﺅ ہے یا مولانا فضل الرحمان سے معاملات ہیں، کیوں کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ کو دھرنے کی شکل دینے کی مخالف ہے۔