نواز ٹرمپ فون ٹاک،ٹرمپ ٹیم نے بلی تھیلے سے نکال دی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 03, 2016 | 08:14 صبح
واشنگٹن(مانیٹرنگ)ٹرمپ کی ٹیم کو پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ٹرمپ نواز ٹیلیفونک گفتگو کے متن سے شکایت ہے، ٹیم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گفتگو کو بہت خوشنما انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ہونے والی گفتگو کو کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔
ٹیم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیلیوفونک گفتگو مثبت رہی جس میں مستقبل میں پائِدار اور دیرپا تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دیا گیا۔
ٹرمپ ٹیم کی ایک رکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے وزیراعظم کی کہی ہوئی بات جاری کرنی چاہیئے تھی۔ ہم کبھی کسی دوسرے ملک کے سربراہ کی کہی ہوئی بات عوام تک اس انداز میں نہیں پہنچاتے۔ ہ صرف وہ بات عوام تک پہنچاتے ہیں جو ہمارے سربراہ نے کہی ہو، کیونکہ ہم کسی اور ملک کے سربراہ کے پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے تھا اور نواز شریف کی گفتگو منظر عام پر لانی چاہیئے تھی.
دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنما سینیٹرشیری رحمان نے نومنتخب امریکی صدرڈونلنڈٹرمپ اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان فون کال کامتن جاری کرنے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ معلوم ہواکہ حکومت خارجہ پالیسی میں بہت بڑاگیپ ہے ،شگاف کی صورت میں پاکستان اوربھارت کے درمیان پالیسی کوبہت زک پہنچ سکتاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹرشیری رحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلنڈٹرمپ اوروزیراعظم نواز شریف کے درمیان فون کال کامتن دفترخارجہ سے جاری نہیں ہوا بلکہ اسے وزیراعظم ہاؤس نے جاری کیا،بغیراجازت کے فون کال کامتن جاری کرناسفارتی آداب کے خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خارجہ امورکے معاملات دفترخارجہ نہیں وزیراعظم ہاؤس چلا رہا ہے ،بلاشبہ دفترخارجہ کے افسران تجربہ کارہیں وہ ایسابیان جاری نہیں کرسکتے ،حکومت کایہ عمل سے پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچاسکاہے ۔