وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی سے متعلق ایسا بیان دے دیا کہ سب چھپی کہانی سامنے آگئی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 11:44 صبح

 

سرائیو(مانیٹرنگ رپورٹ) : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو وطن واپس آکر پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لینی چاہیئے۔

بوسنیا ہرزے گوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری سے اچھا تعلق ہے جو قائم رکھنا چاہتے ہیں، ہم نے آصف زرداری کو صدارت کے بعد اچھے انداز میں رخصت کیا، آصف علی زرداری کے وطن واپس آنے کی خوشی ہے، انہیں وطن واپس آکر اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیئے اور پ

یپلز پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینی چاہیئے۔

ریگولیٹری اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنے سے متلعق پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اتھارٹیز نجی شعبے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہیں لیکن نیپرا نجی شعبے کے بجائے حکومت کو ریگولیٹ کرنے لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا ایل این جی کا بہت زیادہ ٹیرف دے رہا تھا، ہم نے اس سے آدھا ٹیرف لگوایا، ہم نے نیپرا کے بجائے خود ریٹ طے کر کے 100 ارب روپے بچائے، اس سے زیادہ شفافیت ہو ہی نہیں سکتی، ایل این جی پلانٹ کے ریٹ ہم بہت نیچے لے کر آئے، ہم نیپرا کی مانتے تو 2018 میں بھی بجلی کا مسئلہ حل نہ ہو پاتا۔