زرداری واپسی،نواز شریف کا بچھڑے ہوئے بھائی کے ملنے کی طرح خوشی کا اظہار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 17:30 شام

سرائیوو: (مانیٹرنگ)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ سابق صدر واپس آ کر پیپلز پارٹی کا کنٹرول سنبھالیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں رواداری پر یقین رکھتا ہوں اور یہ رواداری چلتی رہنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر کے دم لیں گے۔ سی پیک کا مغربی روٹ اور گوادر کوئٹہ چمن روٹ تیار ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ایک سوال پر کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے معاملے کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کواچی قبرستان گئے اور شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بوسینیا کے وزیراعظم ڈینس زوویدے وچ بھی ساتھ تھے۔ وزیراعظم مختصر دورے پر رومانیہ پہنچ گئے ہیں۔