بے نظیر بھٹو کا قتل : آصف زردآری اور نواز شریف کی خفیہ سازش کا انکشاف ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 11:31 صبح

 


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلزپارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سے پوچھیں 5 سال حکومت کی بے نظیر کے قاتل کیوں نہیں پکڑے؟ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے 13 مہینے بعد اقوام متحدہ سے رجوع کیا گیا ،یو این کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر پہلے واہ واہ کی گئی ،پھر اسے مسترد کردیا گیا اور اب میری اطلاع کے مطابق اسے تبدیلی کی بھی کوشش کی گئی ہے۔


بے نظیر بھٹوکی قریبی ساتھی نے کہا کہ پیپلزپار

ٹی کے لیے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں ہیں ، کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا،لوگ دکھی دل کےساتھ بینظیربھٹو کے مزار پر آتے ہیں کارکن خود کو یتیم سمجھتے ہیں۔ناہید خان نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کے کارکنوں کی زرداری لیگ میں کوئی جگہ نہیں ،بلاول کو سیاست ہی کب کرنے دی گئی ؟ آصف زرداری انہیں زیادہ آگے جانے بھی نہیں دیں گے ،مجھے بی بی کے بیٹے کے دکھ کا اندازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی کہا تھا بینظیر میری بہن ہیں ،قاتلوں کو تلاش کروں گا، لیکن انہوں نے زرداری سے مفاہمت کی سیاست کی اور دونوں آگے بڑھ گئے۔