ضیاء الحق اورنواز شریف کے آنسو
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 02, 2016 | 13:02 شام
لاہور(مانیٹرنگ) امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی ایسے حالات پیدا ہوئے تو ڈکٹیٹر آجاتا ہے، نواز شریف کو روتا دیکھ کر مجھے ضیاالحق کے آنسو یاد آگئے۔
لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ معاملے کو گراؤنڈ سے زیادہ عدالت میں حل ہونا چاہیے، ہم نے کوشش کی کہ خون خرابہ نہ ہو، تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کبھی مثبت نتائج نہیں آئے، ایسے حالات میں ڈکٹیٹرز آجاتے ہیں، اور جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو پھر آئین اور قانون کو الماری میں رکھ دیا جاتا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ضیاءالحق روئے کہ میں ریفارمز نہیں لاسکا، پھر نواز شریف کو بھی روتے دیکھا،، ماضی کی طرح یہ صرف انکوائری رپورٹ نہ ہو، کمیٹی کو چاہیئے کہ 25دن میں رپورٹ مکمل کرے اور سپریم کورٹ فیصلہ کرے۔
ٹی او آرز کا ذکر کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مشترکا ٹی اوآر کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا، مشترکا ٹی او آر کل سپریم کورٹ کے حوالے کریں گے، مشترکا ٹی اوآر کیلئے کافی حد تک اتفاق ہوا ہے، کرپشن فری پاکستان کیلئے جدوجہد مزید تیز کریں گے۔