گردے میں پتھری: میاں صاحب خدا تمہیں اندر سے سنگسار کر رہا ہے، پاکستانیوں کے محبوب اور معتبر صحافی نے شاندار بات کہہ ڈالی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 03, 2017 | 07:16 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز نے تصدیق کی کہ میرے والد وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں پتھری ہے۔ ایک سچا واقعہ مریم نواز کی خدمت میں لطیفے کے طور پر عرض ہے کہ عالم اسلام کے بہت بڑے عالم دین اور سیاسی رہنما پہلے امیر جماعت اسلامی سید مولانا مودودی کو بھی گردوں میں پتھری تھی۔ انہیں ایک بار ان کے لبرل دوست نامور شاعر جوش ملیح آبادی ملے اور مذاق مذاق میں کہنے لگے۔ خدا تمہیں اندر سے سنگسار کر رہا ہے۔
مرشد و محبوب مرحوم مجید نظامی کا 89 واں یوم ولادت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیراہتمام منایا جائے گا۔ کیک بھی کاٹا جائے گا۔ مرکزی اجلاس کے لیے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے شاہد رشید 3۔ اپریل کو دس بجے ایک شاندار تقریب منعقد کر رہے ہیں۔ نظامی صاحب معمار نوائے وقت ہیں۔ یہ بات نوائے وقت کی پیشانی پر لکھی ہوئی ہے جہاں ایڈیٹر کے طور پر رمیزہ مجید نظامی کا نام ہوتا ۔
ڈاکٹر عاصف کرمانی اور غلام حسین شاہد نے مجید صاحب کے لیے خوب اہتمام کیا ہے مگر اصل بڑی تقریب صوبائی وزیر برادرم خواجہ عمران نذیر کی ذاتی دلچسپی سے منعقد ہو گی۔ شہر میں کئی تقاریب محبان مجید نظامی کر رہے ہیں۔ نظامی صاحب بلاشبہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے صحافی تھے۔ وہ آبروئے صحافت تھے۔ سب اخبارات کے لوگ دل و جان سے ان کی عزت کرتے تھے اور انہیں اپنا لیڈر مانتے تھے۔ سینئر دوست اور صحافی سینئر ایڈیٹوریل ایڈیٹر محمد سعید آسی نے بتایا ہے کہ 3 اپریل کو نوائے وقت کی ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا گیا ہے۔