شریف فیملی کی اقربا پروری عروج پر پہنچ گئی ، اعلیٰ سطح کی ایک اور نوازش کا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 08:17 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے اقربا پروری‘ اداروں کی تباہی عروج پر ہے‘ الیکشن فکس کرنے والوں کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ اور منی لانڈرنگ میں شریک شخص کو نیشنل بنک کا صدر مقرر کردیا گیا‘ منی لانڈرنگ پر نوازا جائے تو پھر کرپشن کے الزام میں کرکٹرز کو کیوں برا کہا جائے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے اقربا پروری اداروں کی تبا

ہی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اقرباء پروری کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے لئے منی لانڈرنگ کرنیوالے شخص کو نیشنل بنک کا صدر بنا دیا۔ کرپشن کے الزام میں کرکٹرز کو پھر ہمارے معاشرے میں برا بھلا کیوں کہا جاتا ہے کیو نکہ نوازشریف نے الیکشن فکس کرنیوالے نجم سیٹھی کو تو کرکٹ بورڈکا سربراہ بنا رکھا ہے۔