آج کا سب سے بڑا انکشاف: میاں نواز شریف نے سوٹ کیس تیار کر لیے،حکومت جانے والی ہے،تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 11, 2017 | 07:00 صبح
حیدر آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ء مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ پاناما لیکس نے حکومت کو بد حواس کردیا ہے یہ حکومت مسافر ہے اور بہت جلد رخصت ہونے والی ہے، مسلم لیگ (ن)نے اپنے طور پر جانے کی تیاری کرلی ہے ۔
حیدرآباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما کیس نے وفاقی حکومت کو پاگل کردیا ہے یہی انہیں گھربھیجے گا اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسافر حکومت ہے اس کے اختتام پذیر ہونے کے دن آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اخلاقی جوازکھو بیٹھی ہے پورے ملک کا بجٹ صرف لاہورپرخرچ کیا جا رہا ہے ،پنجاب میں لوگوں کو سرعام لوٹا اور مارا جارہا ہے، عوام پر مظالم جاری ہیں اور کوئی پوچھنے والانہیں، مسلم لیگ(ن)کی ہر سکیم ناکام ہو گئی ہے، نوازشریف نے سپرپائی وے کے صرف 70کلومیٹرکا افتتاح کیا اور ڈھول بجاکرچلے گئے ان کے کسی وزیر کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا جبکہ میٹھے لہجے والے پرویزرشید بھی شعلے برسا رہے ہیں