لیگی ایم پی اے اپنی ہی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگیا، استعفیٰ کی دھمکی بھی دے ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 15:30 شام

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں حکومت کے خلاف اپوزیشن اور عام لوگوں کی جانب سے احتجاج ہوتا ہی رہتا ہے لیکن جب اپنے ہی لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آجائیں تو حکومت کو نوشتہءدیوار پڑھ لینا چاہیے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں لیگی ایم پی اے علیم شاہ اپنی ہی حکومت کے خلاف سڑکوںپر آگئے اور اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ علیم شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت میئر کے انتخابات میں اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے ہمیں ہراساں کر رہی ہے۔ ڈی پی او اور ڈی سی

او میرے ساتھیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں ، اگر انتظامیہ نے ہراساں کرنا بند نہ کیا تو احتجاجاً استعفیٰ دے دوں گا۔