یااللہ خیر :کروڑوں پاکستانیوں کی پسندیدہ اداکارہ کی زندگی خطرے میں ، بی پازیٹو خون کی اشد ضرورت، مزید تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 08:13 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کو کینسر کی آخری سٹیج کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک اور انہیں خون کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل ورکر منیبہ مزاری نے اپنے فیس بک اکا?نٹ پر اداکارہ نائلہ جعفری کی علالت کی خبر دی ہے۔ منیبہ مزاری نے بتایا کہ نائلہ جعفری کا کینسر آخری سٹیج پر ہے جس کے باعث انہیں کراچی کے لیاقت نیشنل ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ہسپتال میں دوسری منزل پر ان کا کمرہ نمبر پانچ ہے اور انہیں بی پازیٹو خون کی اشد ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ، انہوں نے پی ٹی وی کے علاوہ نجی ٹی وی چینلز پر بھی کئی ٹی وی سیزیلز میں لازوال کردار ادا کیے ہیں۔