انڈین ٹی وی کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ منسوخ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 19:17 شام

بھارتی حکومت نے ایک ٹی وی چینل کی نشریات ایک روز کے لیے بند کرنے کا اپنا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملکی وزیر اطلاعات و نشریات ایم نائڈو نے اس سلسلے میں این ڈی ٹی وی کے اعلٰی عہدیداروں سے ملاقات کی، جس کے بعد رات دیر گئے یہ اعلان سامنے آیا۔ بھارتی حکام نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی کارروائی براہ راست نشر کرنے پر این ڈی ٹی وی چینل کو ایک روز کے لیے اپنی نشریات بند رکھنے کی سزا دی تھی۔ اس حکومتی فیصلے پر بھارت کے سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے تنقید کرتے ہوئے اسے آ

زادئ اظہار پر کاری وار سے تعبیر کیا تھا