سر'گردن کا کینسر۔ علامات اور احتیاط

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 08:36 صبح

 

 

سر اور گردن کے کینسر کی شروعات منہ، ناک ، آواز ، غدود اور حلق سے ہوتا ہے۔ اکثر اوقات سر اور گردن کے کینسر کی نوعیت جارحانہ ہوتی ہے جبکہ  کبھی یہ کینسر جسم کے دیگر اعضاء میں بھی پھیل جاتا ہے۔

سر اور گردن کے کینسر کی علامات ہوتی ہیں، جن کے ذریعے آپ اس کینسر کی تشخیص کرسکتے ہیں۔

سر اور گردن کے کینسر کی چند عمومی علامات درج ذیل بیان کی جارہی ہیں:

٭ کھانا نگل

نے میں یا چبانے میں دشواری کا سامنا ہونا۔

٭ آواز کا مسلسل خراب رہنایا بولنے میں دشواری ہونا۔

٭ سانس کا آواز دار ہونا۔

٭ گلے کا مستقل خراب رہنا۔

٭ منہ یا گردن میں سوجن ہونا یا پھر گلٹی ہونا۔

٭ بلاوجہ دانت کا ہلنا۔

٭ ناک کا مسلسل بند رہنا۔

٭ نکسیر کا بار بار پھوٹنا۔

٭ کان میں گھنٹیاں بجنا یا سننے میں دشواری ہونا۔

ایسی علامات کے ظاہر ہونے پر فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں ۔سر اور گردن کے کینسر کا  وقت پر علاج کروا لینا بہترہوتا  ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریشے والی غذاؤں کے استعمال سے سر اور گردن کا کینسر ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ لیکن بازار میں ملنے والی ریشے دار غذائیں بالکل استعمال نہیں کریں بلکہ ریشے دار پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

کریلے جوکہ ایک عام سبزی سمجھی جاتی ہے ۔ اس کے ذریعے سر اور گردن کے کینسر کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کریلے کی سبزی کا رس اس مہلک بیماری کے خلاف بھرپور لڑائی کرتا ہے۔

کریلوں سے سر اور گردن کے کینسر کے خلیوں کی افزائش کو رُک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیاہ چاکلیٹ بھی اس کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

سر اور گردن کے کینسر سے بچنے کے لئے انگور بہت فائدہ مند ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔