مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ نے مسلمانوں ہی کے خون سے ہاتھ رنگنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 05:14 صبح

نیویارک (ویب ڈیسک) افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کیپٹن نیلوفر رحمانی نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی۔ نیلوفر رحمانی 2015 میں فوجی تربیت کیلئے امریکا گئیں تھیں۔

 ٹریننگ کے اختتام پر ارکنساس کے فوجی بیس پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آبائی وطن جانا ان کیلئے ممکن نہیں انھیں طالبان کیجانب سے قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ افغانستان میں ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں لہذا انھوں نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی ہے۔ کی

پٹن نیلوفر رحمانی نے کہا کہ سیاسی پناہ ملنے پر وہ امریکی فضائیہ میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔