دوہزار18 تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے،نواز شریف کا اعلان۔۔۔۔۔پر کتھوں، نیپرا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 19:12 شام

اسلام آباد( مانیٹرنگ) نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمہ کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص ٹرانسمیشن نظام کی بدولت 2018ء میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ءمیں 4500 میگاواٹ کے پلانٹس تو مکمل ہوجائیں گے لیکن بجلی کی ترسیل ممکن نہیں ہو سکے گی ج

س کے باعث لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ بھی نہیں ہو گا۔ لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے ٹرانسمیشن نظام کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یادرہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سانگلہ ہل میں عوامی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے 2018 تک لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پانے کا اعلان کیا جس پر نیپرا کا موقف سامنے آیا