نامزد آرمی چیف نے کمان میں تبدیلیاں شروع کردیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 13:30 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ) کمانڈر سندرن کمانڈ اور 12 کور کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملٹری سیکریٹری شاہد بیگ مرزا کو عامر ریاض کی جگہ کور کمانڈر سدرن کا کمانڈر بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسے قبل ملٹری سیکریٹری لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا (ہلال امتیاز، ملٹری) پنجاب رجمنٹ میں کرنل کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔