نئے آرمی چیف کل کمان سنبھالیں کے،جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پہلے ہی کھل گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 19:11 شام

اسلام اآباد (مانیٹرنگ)جی ایچ کیو میں کمان کی تبدیلی 29 نومبر کو ہو گی، تقریب کی ریہرسل کر لی گئی، جنرل زبیر محمود حیات کے اعزاز میں استقبالیہ کل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں دیا جائے گا، آئی ایس پی آر نے نئے آرمی چیف سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ کل 29 نومبر کو افواج پاکستان کی کمان سنبھالیں گے۔ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فوجی قیادت کی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ کمان کی تبدیلی کی ریہرسل بھی کر لی گئی ہے۔

>

سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی استقبالیہ تقریب پیر کو ہو گی۔ تینوں مسلح افواج کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا۔

تینوں سروسز کے افسران بھی تقریب میں شریک ہونگے۔ دوسری جانب، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے، ان سے منسوب تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔