نیوزی لینڈ سے نئے سال کا آغاز ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 15:20 شام

لاہور(مانیٹرنگ)الوداع سال دوہزار سولہ، دنیا بھر میں نئے سال کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں مکمل ،نیوزی لینڈ سے نئے سال کا آغاز ہوگیا. نیا سال خوشحالی لائے گا، امن و امان ہو گا، لوگوں نے نئے سال سے نئی امیدیں بھی لگا رکھی ہیں.  عالیشان جشن کیلئے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی کرسٹل بال میں نئے کرسٹلز کا اضافہ کیا گیا ہے، نئے سال کے استقبال کیلئے ٹائمز اسکوائر پر لاکھوں افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے، دبئی میں نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی ہو گی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں.

دنیا کی سب سے طویل عمارت برج خلیفہ اور سب سے بڑے مال دبئی مال سمیت 160 مخصوص مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کیلئے پٹاخوں اور کریکروں کو جمع کیا گیا۔ دبئی کے ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ مکینوں اور سیاحوں کی برج خلیفہ اور اس کے نواحی علاقوں میں نئے سال پر آتش بازی کے رنگا رنگ مظاہرے کو دیکھنے کے لیے آمد متوقع ہے۔