چن جی نیشنل پارک ،چکوال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2018 | 06:30 صبح

اپنی نوعیت کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے منفرد نیشنل پارک چن جی نیشنل پارک ہے۔6000ہیکٹرز سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا چن جی نیشنل پارک ضلع چکوال میں تلہ گنگ سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر سلسلہ کوہ نمک کے بالکل درمیان میں واقع ہے یہ پورا علاقہ خشک اور بنجر پہاڑیوں پر مشتمل ہے اسے جولائی 1987ءمیں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا۔

:450px" />

اس سلسلہ کوہ کو نیشنل پارک قرار دینے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں کے پہاڑوں میں انسانی ارتقاءکی پوری رکاز یعنی  فوسیلز یا منگوارہ کی شکل میں موجود ہے اسے محفوظ کیا جانا چاہیے۔ ارضیائی تحقیق کے لحاظ سے ان رکاز کی غیرمعمولی اہمیت ہے۔ چن جی نیشنل پارک کے پہاڑوں میں زمانہ ما قبل تاریخ کے انسان کے متحجر ڈھانچوں کے علاوہ انسانوں کے ارتقائی ادوار، بن مانس، اور ایپ بندر کے متحجر ڈھانچے موجود ہیں.

اس دور میں جو دیگر جانور زرافہ گینڈے وغیرہ اور نباتات پائی جاتی تھیںان کے بھی رکاز دستیاب ہوئے ہیں۔ چن جی نیشنل پارک تک پہنچنا کچھ زیادہ مشکل کام نہیں ہے دنیا بھر میںجتنے بھی نیشنل پارکس ہیں ان میں سے چن جی نیشنل پارک بلاشبہ منفرد ترین ہے۔