بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ: ٹرمپ کا بڑا بیٹا بھی باپ کے نقشے قدم پر چل نکلا، تارکین وطن کے حوالے سے ایسا بیان دیدیا کہ وہ آگ بگولہ ہوگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2019 | 10:13 صبح

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چڑیا گھر میں اس لیے انجوائے کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے اور جانوروں کے درمیان جنگلا ہوتا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے بیان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی گزشتہ سال مئی میں اس سے قبل تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے چکے ہیں۔انہوں

نے کہا کہ تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ تارکین وطن کتنے برے لوگ ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔