بی جے پی رہنماﺅں نے ایک دوسرے کی چھترول کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 06, 2019 | 19:54 شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بی جے پی رہنما آپس ہی میں لڑ پڑے، ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اجلاس میںگتھم گتھا ہوگئے۔صورت حال اتنی بگڑ گئی کہ رہنماوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے اور ایک دوسرے پر جوتے برساتے رہے۔جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا، جب بی جے پی کے رکن قومی اسمبلی شرد ترپاٹی نے پارٹی کے مقامی رہنما راکیش بگھل کو جوتا دے مارا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اس بات پر آگ بگولا ہوگئے تھے کہ افتتاحی پل

یٹ سے ان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔جلد ہی واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر ٹریند بن گئی۔ویڈیو کے باعث بی جے پی یوپی کی خاصی سبکی ہوئی جس پر جماعت نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔