حکومت کا بڑا کھڑاک : تحریک انصاف نے ایسا کام کر دکھایا کہ پورے بھارت میں آگ لگ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2019 | 19:16 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور سرد مہری پر عمران خان نے بھارتی وزیراعظم پر ’بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ براجمان ہیں‘ والی پھبتی کس دی، جس پر بھارت میں بہت آہ و بکا ہوئی۔ اب تحریک انصاف کے ٹوئٹراکاﺅنٹ سے ایک اور ایسی پوسٹ کر دی گئی ہے کہ بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا ہے۔  اس ٹویٹ میں بھارت اور پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک کا موازنہ کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں ایک تصویرشیئر کی گئی ہے جسے &rsquo

;دو ملک، دو لیڈرز، دو دن ، دو خبریں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ نیچے عمران خان اور نریندر مودی کی تصاویر کے ساتھ دو خبروں کی ہیڈلائنز موجود ہیں۔ عمران خان کی تصویر کے ساتھ ہیڈلائن میں کہا گیا ہے کہ ”پاکستان نے پنج تیرتھ ہندو مذہبی مقام کو قومی ورثہ قرار دے دیا۔“ دوسری طرف نریندر مودی کی تصویر کے ساتھ ہیڈلائن تھی کہ ”بھارت میں گائے چوری کے الزام میں ایک مسلمان کو قتل کر دیا گیا۔“بھارتی میڈیا اس موازنے پر تلملا اٹھا ہے اور ٹائمز آف انڈیا نے لکھا ہے کہ ”پاکستانی حکومت نریندر مودی کو مسلسل ٹارگٹ کر رہی ہے۔ عمران خان اس سے قبل بھی نریندر مودی کے ساتھ اپنا موازنہ کر چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ ”بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے برعکس نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھا جائے گا۔ جب اداکارنصیر الدین شاہ کے بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے بیان کا معاملہ اٹھا تب بھی عمران خان نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”ہم مودی حکومت کو دکھائیں گے کہ اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔“