ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں روس کیلئے کام کر رہا ہے ؟ ساری اصلیت کھل کر سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2019 | 18:06 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) وائٹ ہاؤس نے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے خفیہ طور پر روس کے لیے کام کرنے کے متعلق تفتیش شروع کی تھی،، اس بات کی تفتیش کی گئی کہ ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں اخبار نے کہا کہ جب انھوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام مئی سنہ 2017 میں ٹرمپ کے برتاؤ پر تشویش ہونے لگی تھی،، اس جانچ میں مبینہ طور پر اس بات کی تفتیش کی گئی

کہ آیا مسٹر ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں ہیں،، مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کی تفتیش کی نہ تو کوئی وجہ تھی اور نہ ہی کوئی شہادت،، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا ہکابی سینڈرس نے کہا: ‘یہ بے سرو پا اور فضول بات ہے،، انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیمز کومی کو جانبدار ہونے کے لیے عہدے سے برطرف کیا گیا اور ان کے نائب جو اس وقت انچارج تھے وہ جانے پہچانے جھوٹے ہیں جنھیں ایف بی آئی نے نکال دیا،، صدر اوباما جنھوں نے روس اور دوسرے حریف غیر ممالک کو امریکہ کو پیچھے دھکیلنے دیا، لیکن ان کے برخلاف صدر ٹرمپ کا روس پر سخت موقف رہا ہے،، سنہ 2016 میں امریکی خفیہ ادارے اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ روس نے سائبر حملہ کیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اور صدارت کے مقابلے میں ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو نقصان پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں ڈالی تھیں۔