ن لیگ کی خاتون رہنما کے گھر سے 4 من چرس پکڑی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 21, 2019 | 09:58 صبح

بہاولپور(مانیٹرنگ رپورٹ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگ کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے 4 من چرچ برآمد کرتے ہوئے انے کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران گھر سے 5 من چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف اہلکاروں نے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور سے ہی ن لیگ کے سابق امی

دوار صوبائی اسمبلی اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔