عمران خان کے نئے پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔۔۔۔ سعودی عرب کے بعد اہم ترین اور دبنگ خلیجی ملک کے حکمران کا شاندار اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2019 | 19:28 شام

کویت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد کی توجہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی طرف دلوائی تھی ، حافظ محمد ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی زیر قیادت میں گورنر فروانیہ شیخ فیصل الحمود المالک الصباح سے ملاقات کی۔ اور گورنر نے کہا پاکستانیوں کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں  کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات ، حافظ محمد ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی زیر قیادت میں گورنر فروانیہ شیخ فیصل الحمود المالک الصباح سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا پاکس

تانیوں کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں ، گذشتہ شب وزیر اعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد کی توجہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی طرف دلوائی تھی۔ سعودی ولی عہد کی آمد پر وزیرِاعظم ہاؤس میں دیے گیے عشائیے کے دوران اپنی تقریر میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی رہائی کے لیے کام کرنا ایک ایسا عمل ہے جس سے خدا بھی خوش ہوگا ، کہ تین ہزار پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں، اگر وہ ان کے لیے کچھ کر سکیں ، اس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ مجھ سے جو ہو سکا میں ان لوگوں کے لیے کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ ’آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔‘ وزیرِ اعظم کی تقریر کے اس حصے کا سب ہی نے خیر مقدم کیا اور سوشل میڈیا پر کافی لوگوں نے ان کی اس بات کو سراہا بھی ، پیر کی صبح ولی عہد نے اس بارے حوالے سے حکم جاری کرتے ہوئے سعودی عرب میں قید دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، جس کے فوراً بعد پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اس بات کی تصدیق کی۔ عمران خان کے ناقدین نے بھی اس خبر کا خیر مقدم کیا ہے۔