مجھے شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان میں مقبولیت کا اندازہ تو تب ہوا جب ۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا معصومانہ اعتراف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2019 | 19:31 شام

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتنے مقبول ہیں کہ اگر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں ، گزشتہ روز سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا فون دیکھا تو مجھے لگا کہ شہزادہ س

لمان پاکستان میں کتنے مقبول ہیں کہ اگر وہ یہاں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ حاصل کریں۔ خیال رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روز قبل پاکستان تشریف لائے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اور اسی شاہانہ انداز میں معزز مہمان کو الوداع کیا گیا ، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کا ذاتی سامان واپس روانہ کردیا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کے ذاتی سامان میں فرنیچر اور کچن کا سامان شامل ہے۔سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے لیے تحائف بھی دیے گئے ہیں۔عمران خان اور عارف علوی کو ملنے والے تحائف توشہ خانے میں بھیج دیے گئے ہیں۔تحائف میں قیمتی گھڑیاں قلم اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔خادم حرمین شریفین کی جانب سے مستحقین کے لیے کھجوریں بھی تحفے میں بھیجی گئی ہیں۔کابینہ ڈویژن اور سعودی سفارتخانہ مستحقین میں کھجوریں تقسیم کرے گا۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے بھی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کی جانب سے دیا گیا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا تھا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران عمران خان کو سلمان بن محمد کی جانب سے گھڑی کا تحفہ دیا گیا تھا جس کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی۔وزیراعظم عمران خان نے سب کیلئے مثال بنتے ہوئے کروڑوں مالیت کا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروایا۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بھی دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف توشہ خانے میں جمع کروا دئیے تھے۔۔شاہ محمود قریشی نے 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو محمد بن سلمان سے 63 لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے۔دستاویز کے مطابق تحائف میں 48لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی، ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھے۔ شاہ محمود قریشی کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی۔وزیر خارجہ کو 2 لاکھ 10ہزار سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔شاہ محمود قریشیکا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے