پریاپرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 16, 2018 | 18:47 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f6d5fef2cf8%3E/c3de11d586a446a0bb3ec8f0da09ca74.jpg)
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا۔چندروزقبل سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو جس میں ایک لڑکا اور لڑکی آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔ ویڈیو میں لڑکا اور لڑکی کےدرمیان آنکھوں سے اشاروں میں بات کرنے کا انداز لوگوں کا اتنا بھایا کہ چند گھنٹوں میں ویڈیو میں موجود لڑکی دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔ و
یڈیو میں نظرآنے والی لڑکی پریاپرکاش کا تعلق دراصل بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے ہے اور یہ ویڈیو اس کی پہلی فلم ’’اورو آدار لو‘‘کے گانےکی ہے جو اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔