سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جائے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 14, 2018 | 20:10 شام

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈئیسک): سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں آج عیدالفطرمنائی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاسز منعقد ہوئے۔شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج بروز جمعتہ المبارک کو یکم شوال المکرم ہوگی اور عرب ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی۔دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا

اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔دوسری جانب بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بھی عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔