معروف بھارتی اداکارہ اچانک قبول اسلام کے بعد اجمیر شریف حاضری دینے پہنچ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2019 | 19:07 شام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ برس ہندو مذہب کو ترک کر کے مسلمان ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ (فائزہ) نے اپنے خاوند کے ساتھ اجمیر شریف میں خواجہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔  بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کی فاتح اداکارہ نے اپنے شوہر شعیب کے ہمراہ بزرگ خواجہ صاحب کے مزار پر گزشتہ روز حاضری دی۔اداکارہ کے شوہر شعیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حاضری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا ارادے روز بناتے ہیں اور بن کر ٹوٹ جاتے ہیں ۔ وہ ہی اجمیر آتے ہیں جنہیں خواجہ صاحب بل

اتے ہیں ۔ دپیکا نے بھی مزار پر حاضری اور زیارت کی تصاویر شیئر کیں اور خواجہ صاحب کی تعریب بیان کی ۔ اس موقع پر شعیب ابراہیم کی ہمشیرہ بھی موجود تھیں.یاد رہے کہ دپیکا ککڑ ’فائزہ‘ بگ باس 2 کی فاتح رہی تھیں۔ وہ جلد اپنے شوہر کی فلم ’بٹالین 609‘ میں اداکاری کر کے بالی ووڈ کے سفر کا آغازکریں گی ۔ یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’سسرال سیمار‘ سے انڈسٹری میں پہچان بنانے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مارچ میں مسلمان ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی جس کے بعد بہت زیادہ خوشی اور اطمینان ہے ۔