وچائی شری ودھاناپرابھا کی ہلاکت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2018 | 10:09 صبح

انگلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) انگلینڈ کے معروف فٹبال کلب لیسٹر سٹی نے تصدیق کی ہے کہ کلب کے مالک وچائی شری ودھانا پرابھا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایک روز قبل یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ لیسٹر سٹی فٹبال کلب کے مالک اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جو کلب کے اسٹیڈیم کی پارکنگ میں گر گیا تھا۔تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ارب پتی کاروباری شخصیت کے ساتھ مزید 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی تھی۔بعد از

اں فٹبال کلب کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں تصدیق کی گئی کہ وچائی شری ودھانا پرابھا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ 5 افراد بھی جانبر نہ ہوسکے۔فٹبال کلب کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی پییغامات کلب کو موصول ہورہے ہیں جبکہ کلب کے دفتر کے باہر پھول رکھے جارہے ہیں۔لیسٹر سٹی فٹبال کلب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’دنیا نے ایک عظیم آدمی کو کھو دیا ہے، ان کی قیادت میں یہ کلب ایک خاندان کی طرح ہے اور ان کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے گا‘۔علاوہ ازیں فٹبال کلب نے انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پریمیئر لیگ میں ساو¿تھ ہمٹن کے خلاف اپنے اگلے میچ کو منسوخ کردیا۔