مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدام پر اقوامِ متحدہ کا سخت ردِ عمل آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 07, 2019 | 20:09 شام

واشگنٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدام پر اقوامِ متحدہ کا سخت ردِ عمل آگیا۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی ھقوق کے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں گہری تشویش ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تازہ ترین پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو خراب کر دیں گی‘‘۔ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ 8 جولائی کی پورٹ میں کشمیرمیں بھارتی مظالم کا ذکرکیا تھا، جس میں بتایا تھا کہ ترجمان کے مطابق رپورٹ میں بتایا گی

ا کہ مقبوضہ کشمیرکی انتظامیہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے کے لیے عقوبت خانوں کا استعمال کرتی ہے، مقبوضہ وادی میں مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ماورائےعدالت قتل کیا جارہا ہے۔ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابترکریں گی، انسانی حقوق کمیٹی تنبیہ کرتی ہے کشمیر سے معلومات کا باہر نہ آنا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بھارت کشمیر میں اختلاف رائے دبانے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرتا ہے، اورذرائع مواصلات پرموجودہ پابندی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس وقت مقبوضہ کشمیرکےسیاسی قائدین زیر حراست ہیں، مقبوضہ کشمیرکی ریاستی اسمبلی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، پابندیوں سے مقبوضہ کشمیر کےعوام، نمائندےجمہوری بحث میں حصہ لینے سے محروم ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جلد چین جائیں گے، چین کی طرح عرب دنیا سے بھی پیغام آجائے گا، چین کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتے ہیں، آئندہ چند ماہ سرحدوں پر بدامنی ہو سکتی ہے، مودی بوکھلاہٹ میں آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاریخ میں مودی نے ایسا فیصلہ کیا ہے جو کشمیریوں کے لئے نیا شعلہ جوالہ بنے گا۔میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں اب کشمیری گھر میں نہیں بیٹھے گا۔ بی جے پی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا یہ تاریخ کا سانحہ ہے۔ 303 ممبران میں ایک مسلمان نہیں ہے۔یہ تحریک اب یو پی اور سی پی کی طرف جائے گی۔ یہ سب مسلمان ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کا پیٹرن لایا ہے اگلے تین سے چھ ماہ میں سرحدوں پر امن نہیں دیکھ رہا ہوں۔ بھارت کی طرف سے 371 دیگر جگہوں میں بھی لگا ہے وہاں پر کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔سری نگر کا جغرافیہ ایسا ہے۔ چین کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عنقریب آرمی چیف چین جائیں گے۔ چین کا لداخ سے اہم تعلق ہے۔ کوئی شخص کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھے۔