بڑے کام کی خبر : آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ممالک کے لیے شاندار اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 09, 2019 | 19:43 شام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کیلئے فنانسنگ کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کیلئے سرمایہ کاری کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے مطابق سول تنازعات اور کمزور اداروں کے حامل کم آمدنی رکھنے والے ممبر ممالک میں معاشی استحکام اور اصلاحاتی پروگرامز پر عملدرآمد کیلئے سپشل چیلنجز درپیش ہیں۔ایگزیکٹو بورڈ ک

ا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ممبر ممالک میں سے نصف ممالک ایسے ہیں جن کی مالی حالت خراب ہے یا وہاں شورش زدہ صورتحال کی وجہ سے مسائل ہیں، امدادی اصلاحاتی پیکیج کا مقصد ان کم آمدنی والے غریب و پسماندہ ممالک کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے رعایتی فنانسنگ تک رسائی کو بڑھانا ہے، ایسے ممالک کیلئے اس اصلاحاتی پیکیج کے تحت امداد میں ایک تہائی اضافہ کیا ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق زیادہ تر کم آمدنی والے ممالک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کم آمدنی رکھنے والے ممالک میں ٹوففتھ ممالک فنانسنگ کیلئے ہائی رسک ہیں۔