پیرس اور برسلز حملے کے ملزم صالح عبد السلام کو 20 سال قید
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 23, 2018 | 19:11 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f173c146cf8%3E/98301c1c8c074fcc970fd32c3b997eb1.jpg)
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک): بیلجیئم کی عدالت نے پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث ملزم صالح عبدالسلام کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث ملزم صالح عبدالسلام کے خلاف بیلجیئم کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے خلاف شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم کے ساتھی صفین ایاری کو بھی پولیس پر فائرنگ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں ملزمان نے عدالتی سماعت کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ صا
لح عبدالسلام کے خلاف ایک مقدمہ فرانس میں بھی درج ہے۔