بالی ووڈ اداکار رشی کپور خطرناک بیماری میں مبتلا۔۔ نیتو سنگھ نے خاموشی توڑ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2019 | 10:28 صبح

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے شوہرکے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔اداکار رشی کپور نے دو ماہ قبل اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر دیتے ہوئے کہنا تھا وہ علاج کے لئے امریکا جارہے ہیں تاہم کپور فیملی کی جانب سے واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا کہ رشی کپور کس بیماری سے لڑ رہے ہیں لیکن پہلی بار اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے ڈھکے چھپے الفاظوں میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ نیتو سنگھ،رنبیر کپور اور عا

لیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیویارک میں منایا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹا گرام پر شیئر کرکے کیا۔نیتو سنگھ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گا، امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) کی طرح ایک آسمانی برج ہی رہ جائے۔ نفرت کا پرچار اور غربت کا خاتمہ ہو۔ ڈھیروں پیار اور ایک ساتھ خوشیاں سمیٹنا ضروری ہے اور ہاں بہترین صحت بھی ہو۔اس پوسٹ میں نیتو سنگھ کا اشارہ شوہر رشی کپور کی جانب ہے جوکہ تصویر میں پہلے سے زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔