ریحام خان نے اپنی کتاب میں بالی وڈ کے مشہور اداکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ، تفصیلات آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 17, 2018 | 07:49 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان نے اپنی کتاب میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں منکسر مزاج انسان قرار دیاہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی 445 صفحات پر مبنی سوانح حیات میں بولی وڈ رومانس بادشاہ شاہ رخ خان کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں منکسر مزاج انسان قرار

دیا۔ریحام خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2008 میں لندن میں گزارے گئے لمحات اور ان کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ اداکار ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ شخص ہیں۔ریحام خان کے مطابق اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی ملاقات میں وہ سادہ شخصیت اور کسی بھی قسم کا غرور نہ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ خان کی شخصیت سے متاثر ہوئیں۔ریحام خان نے شاہ رخ خان کو دوستانہ مزاج کا مالک دیتے ہوئے لکھا کہ وہ تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اس شخص کے پروفیشنل ازم سے متاثر ہوئیں۔ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ شا رخ خان جیسے عظیم بندے سے ملیں۔