ڈومور ڈومورکہنے والا امریکہ آج پاکستان سے مدد کیلئے مجبور ہو گیا۔۔ زبردست خبر ملاحظہ کیجئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے طالبان خان کہنے والے سن لیں، ڈومور کے مطالبے کرنے والا امریکا اب مدد مانگنے پر مجبور، پاکستان نے واشنگٹن حکام اور افغان طالبان کی بات کرا دی ہے،، امریکہ اب سیدھے لائن پر آرہا ہے ،، قوم کا سر کبھی جھکنے نہیں دیں گے،، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا مطلب سنت پر چلنا ہے، آپ ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں اصول بنائے تھے، انہوں سادگی سے زندگی گزاری اور سارا پیسہ غریبوں پر لگایا۔ ہماری بھی ساری پالیسی یہ ہونی چاہیے کہ غریب طبقے کو کیسے اوپر لانا ہے، پیسے نہیں بھی ہیں تو ہم نے کمزور طبقے کی مدد کرنی ہے۔ ہم سارے ملک کے بچوں کے لئے ایک نصاب کے لئے کام کر رہے ہیں،، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کسی نے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے کچھ کیا ہو، میں نے اپنے سامنے غریب اور امیر میں فرق بڑھتے دیکھا ہے، جب انگریز گیا تو ہمارے ہسپتال بہتر تھے، میں خود گورنمنٹ ہسپتال میں پیدا ہوا لیکن آہستہ اہستہ امیروں کے اور غریبوں کے لئے الگ الگ ہسپتال بن گئے۔