کرسمس کی چھٹیاں منانے برطانیہ کی ملکہ عام مسافروں کی طرح ٹرین پر سوار ہوگئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2018 | 17:50 شام

لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) ملکہ برطانیہ گزشتہ روز کرسمس کی چھٹیوں پر نورفوک کے لیے روانہ ہوئیں اور سفر کا ایسا ذریعہ اختیار کیا کہ دیکھ کر ہمارے سیاستدان شرم سے پانی پانی ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق 92سالہ ملکہ ہر سال کرسمس کی چھٹیوں پر نورفوک جاتی ہیں اور وہاں فیملی کے ساتھ چھٹیاں مناتی ہیں۔ اس سال وہ عام مسافروں کی طرح ٹرین میں سوار ہو کر نورفوک کے کنگز لین سٹیشن پر پہنچیں۔ان کے ساتھ سکیورٹی کے چند لوگ موجود تھے۔

2-21/news-1545397812-6796.jpg" style="height:188px; width:300px" />

رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ نے ٹرین کی فرسٹ کلاس میں دیگر عام مسافروں کے ساتھ بیٹھ کر سفر کیا۔ ہر سال کی طرح وہ نورفوک میں واقع سینڈرنگھم پیلیس میں قیام کریں گی جہاں شہزادہ ہیری اور شہزادہ ویلیم سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی وجہ سے ان کی شہزادہ ویلیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ کے ساتھ چپقلش چل رہی ہے اور وہ شہزادہ ہیری ان سے الگ رہائش پذیر ہونے کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔چپقلش کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پہلی بار دونوں جوڑے سینڈرنگھم میں اکٹھے ہوں گے۔