نہ انڈیا نہ چائنہ سعودی ولی عہد پاکستان سے اب کونسے بڑے ملک کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے؟ حیران کن نام سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2019 | 19:58 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دورہ پاکستان مکمل کر کے اب اپنے اگلے دورہ ملائیشیاکیلئے روانہ ہو رہے ہیں ۔  وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر انہیں نور خان ایئر بیس لے جارہے ہیں جبکہ اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ایوان صدر میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کے سب سے اعلیٰ اعزاز نشان پاکستان سے نواز جبکہ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقری

ب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت نے محمد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نوازا اور تقریب آگے بڑھی ۔ تقریب میں محمد بن سلمان نے مختصر خطاب بھی کیا ۔ ظہرانے کے بعد ایوان صدر میں پاکستان کے بینڈ نے محمد بن سلمان کو عربی اور پاکستانی دھنیں بھی بجا کر سنائیں اور اس موقع پر ولی عہد بہت خوشگوار موڈ میں نظرآئے ۔ جبکہ دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں ، ایوان صدر سے روانگی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے انہیں الوداع کیا۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی واپسی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شاہی مہمان کی گاڑی چلارہے تھے ، ایوان صدر سے روانگی کے موقع پر سعودی ولی عہد نے کابینہ اراکین سے الوداعی مصافحہ کیا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ بگھی میں ایوان صدر پہنچے تھے جہاں انہیں ’نشان پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازا گیا اور صدر مملکت نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ جبکہ دوسری جانب دورہ پاکستان پر آئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دورہ ختم کر کے وطن واپس ہورہے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تاریخی معاہدے کیے، محمد بن سلمان پاکستان سے دورہ بھارت پر روانہ ہورہے ہیں جہاں پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دورہ ختم کر کے سعودی عرب واپس روانہ ہوگئے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہوئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عسکری و سیاسسی قیادت نے روانہ کیا ۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے آخری خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان معیشت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہوگا،پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا،پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا،سعودی عرب کے ساتھ متعدد ایم او یوزپردستخط کیے گئے ہیں،پاکستان جیو اسٹریٹیجک اعتبار سے اہم ملک ہے،پاکستان معیشت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہوگا،پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا۔خیال رہے کہ محمد بن سلمان کل دورہ پاکستان پر پاکستان پہنچے ،کل پہنچتے ہی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا مگر سعودی ولی عہد کے خطاب نے پوری قوم کے دل جیت لیے ۔