غیر ملکی ایئر لائن 50عازمین حج کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 31, 2018 | 07:13 صبح

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی ایئر لائن 50عازمین حج کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔جس پرپرواز میں رہ جانے والے عازمین حج نے ایئر پورٹ پر احتجاج شروع کر دیا۔ ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے عازمین حج نے مطالبہ کیا ہے کہ احرام میں موجود تمام عازمین حج کا فوری طور پر سعودی عرب بھجوایا جائے اور پاکستان وزارت مذہبی امور معاملے کو دیکھے۔واضح رہے کہ عازمین حج کو سفری سہولیات میں کوتاہی برتنے والی ایئرلائن کو بھاری جرمانہ کیا جاتا ہے۔