نواز شریف اور آصف زرداری کی رہائی کا معاملہ۔۔۔ ٹوئٹر پر اس وقت ’ ٹاپ ٹرینڈ ‘ کیا چل رہا ہے؟ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 30, 2019 | 21:16 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ’’ پیسے دو، ابو لو۔۔۔!!! ‘‘ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل ہی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ کرپٹ حکمرانوں سے پیسہ نکلوائیں گے اور عوام پر لگائیں گے۔اور پھر اب یہ حالات ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف دونوں ہی جیل میں قیدہیں۔ایسے میں دنوں کے بچے مریم نواز اور بلاول بھٹو سیاسی میدان پر خوب

کھیل رہے ہیں۔جسے تحریک انصاف کی طرف سے ابو بچاؤ مہم کا نام دیا گیا۔تاہم اب ٹویٹر پر ابو پیسے دو ابو لو کے نام سے ٹرینڈ چل پڑا ہے۔جس میں صارفین کرپٹ حکمرانوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور اپنی جان چھڑائیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ہمارا پیسہ واپس لاؤ۔


ایک صارف نے کہا کہ کہ پاکستان کے لوگ چاہتے ہیں کہ اختیارات کے ناجائر استمال کرنے والے حکمرانوں کا احتساب کیا جائےایک صارف نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کا وقت ختم ہو گیا،اب سب کا بلاتفریق احتساب ہو گاایک صارف نے کہا کہ ہم کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں.



ایک صارف نے کہا کہ اتنا تو ہمارے ملک کو دہشت گردی نے تباہ نہیں کیا جتنا ان کرپٹ حکمرانوں نے کیا۔



ایک صارف نے کہا کہ ان سے پیسے نکلوانے کا ایک طریقے ہے کہ انہیں ایسی جیل میں بند کیا جائے جہاں اور کوئی موجود نہ ہو۔



اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے اس ہیش ٹیگ سے ٹویٹ کیے اور کرپٹ حکمرانوں سے پیسہ نکلوانے کا مطالبہ کیا۔