ترکی میں قیامت صغرا کا منظر، تیز ترین ٹرین ریلوے سٹیشن پر کھڑے انجن سے ٹکرا گئی، ہر طرف لاشیں ہی لاشیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2018 | 17:58 شام

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں انتہائی افسوسناک ترین حادثہ پیش آ گیا ہے جس میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 100 کے قریب زخمی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں ٹرین کو پیش آیا ۔ ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ تیز رفتار مسافر ٹرین سٹیشن پر پہلے سے ہی کھڑے انجن سے زور سے ٹکرائی جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ۔ ترکی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کے حادثے میں اب تک 9 افراد ہل

اک ہو گئے ہیں جبکہ 86 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔ ترک حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین میں اس وقت 206 مسافر سوار تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کے تین ڈرائیور ، جرمن باشندے سمیت 9 مسافر شامل ہیں ۔ ترک ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کیلئے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تاہم خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے تاحال کسی قسم کی امداد یا پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رواں برس جون میں بھی ترکی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔