جب رسول اللہ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ایک کافر عورت بچہ اُٹھائے بغرض آزمائش حاضر ہوئی تو وہاں کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2018 | 07:23 صبح

لاہور(مہرماہ رپورٹ): رسول اللہ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ایک کافر عورت بچہ اُٹھائے بغرض آزمائش اور امتحان حاضر ہوئی۔ اللہ کی شان دیکھیں اس دو ماہ کے دودھ پیتے بچے نے کہا!یارسول اللہ ﷺ السلام علیکم! ہم آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہیں“ ماں کے چہرے کا رنگ زرد ہوگیا اورغصے سے کہنے لگی”خبردار خاموش! یہ گواہی تیرے کان میں کس نے سکھادی؟“ بچے نے کہا”اے میری ماں! تو اپنے سر کے اوپر تو دیکھ تیرے سرکے اوپر حضرت جبرائیل علیہ السلام کھڑے ہوئے ہیں۔ مثل کا مل بدر کے وہ مجھے علوم سے خلاصی

ورہائی دلا رہا ہے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے دودھ پیتے بچے یہ بتا کہ تیرا نام کیا ہے؟ “ میرا نام حق تعالیٰ کے نزدیک عبدالعزیز ہے۔ مگر ان مشرکوں نے میرا ناعبد عزیٰ رکھا ہے۔ اس پاک ذات کے صدقے جس نے آپ ﷺ کو پیغمبری بخشی میں اس عزیٰ بت سے پاک اور بیزار اور بَری ہوں“۔ حضور پاک ﷺ کی نگاہ کے صدقے جنت سے اسیی وقت ایسی خوشبو آئی جس نے بچے اور اس کی ماں کے دماغ کو معطر کردیا۔ جس شخص کا خدا کود نگہبان ہو اس کا تحفظ مرغ وماہی بھی کرتے ہیں۔“ بچے کے ساتھ ماں بھی ایما واسلام کی دولت سے مشرف ہوگئی۔ اس نے اس وقت کلمہٴ شہادت پڑھا اور مسلمان ہوگئی۔