میں پاکستان کے اس شخص سے ملنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔ روسی صدر پیوٹن نے پاکستان کی نامور شخصیت سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 05, 2018 | 19:35 شام

اسلام آباد/ ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔ روس نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے اور روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس (ایس سی او) کانفرنس میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے بھی روسی صدر کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے اور ولادی میر پیوٹن اور ممنون حسین کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور صدرِمملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہو گی اور اس حوالے سیکیورٹی ڈویژن نے ناصر جنجوعہ کے دورہ روس کے دوران پیش رفت سے صدرکو آگاہ کر دیا جبکہ ناصر جنجوعہ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے روسی حکام کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔