ایک اور جدید ایرانی میزائل ’’ فتح مبین ‘‘ کا کامیاب تجربہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 15, 2018 | 10:10 صبح

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک):  ایران نے ایک اور درمیانی رینج کے جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اپنی جوہری طاقت کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نیا میزائل ’’فتح مبین‘‘ زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ وزیر دفاع امیر حاتمی نے مقامی خبر ایجنسی تسنیم کو انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق ملک کی میزائل کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کو کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہر روز میزائل کی طاقت م

یں اضافہ کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا نئے میزائل کی صلاحیت کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی ہیں لیکن امریکی سینٹر برائے اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مطابق اس سے قبل تجربے سے گزرنے والے میزائل کا ہدف 200  سے300 کلومیٹر تھا۔ایرانی مشقوں کے حوالے سے ایک امریکی جنرل نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ یہ مشقیں ایران کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پابندیوں کے جواب میں پیغام کے طور کی گئی ہیں کہ وہ تیل کی گزرگاہ کو بند کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والے تمام جوہری معاہدوں سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایران اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔